ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 11ٹرک تجاوزات سامان ضبط

اتوار 17 اگست 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران11ٹرک تجاوزات سامان ضبط کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران 211مستقل و عارضی تجاوزات ختم اور لاہور کی خوبصورتی کی بحالی، ضلعی انتظامیہ نے 406غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور سٹیمرز ہٹا دیئے گئے ،گرینڈ آپریشن میں 11ٹرک تجاوزات سامان بھی ضبط کر لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہال روڈ، حاجی کیمپ، اقبال ٹاون، ویلنشیا ٹاون، جی ٹی روڈ ہربنس پورہ کو تجاوزات سے صاف کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے تک آپریشن جاری رہے گا، شہر سے تجاوزات اور بصری آلودگی کا بلا امتیاز خاتمہ اولین ترجیح ہے- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی دلچسپی پر لاہور کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :