جنوبی افریقا کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

پیر 18 اگست 2025 10:30

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) کرکٹ سائوتھ افریقا (سی ایس اے )کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور 3ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 2ستمبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہیڈنگلے ،لیڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 4 ستمبر کولارڈز،لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7ستمبر کو دی روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں کارڈف پہنچیں گی ،جہاں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ10 ستمبر کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 ستمبر کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 ستمبر کو ٹرینٹ برج، ناٹنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔