آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائے گا

پیر 18 اگست 2025 11:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (منگل کو )کازلی کا سٹیڈیم، کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔اس سے قبل جنوبی افریقا اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان آسٹریلوی ٹیم نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ، جس میں سے ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہوچکی ہے جبکہ ون ڈے سیریز باقی ہے ٹی ٹونٹی سیریز کینگروز نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کیرنز پہنچ چکی ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل (منگل کو ) پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا ،یہ میچ کازلی کا سٹیڈیم، کیرنز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 22 اگست کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکےکے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کریں گے ۔\932

متعلقہ عنوان :