Live Updates

قصور میں الحمدللہ پولیو کا کوئی کیس موجود نہیں،ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال

پیر 18 اگست 2025 16:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کمیٹی روم میں ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ غلام مصطفی سحر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال ،سی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد عاطف ،ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر علی رضا ،اور دیگر متعلقہ محکوم محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ قصور میں الحمدللہ پولیو کا کوئی کیس موجود نہیں ہے۔ 2008 سے اب تک قصور ضلع پولیو فری ہے لیکن اس کو پولیو فری بنائے رکھنے کے لیے پولیو ویکسی نیشن کو بروقت جاری رکھنا ضروری ہے ۔اس سلسلے میں پولیو ویکسی نیشن کے چار دن مقرر کیے گئے ہیں یہ مہم یکم ستمبر تا 4 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مئی 2025 کی پولیو مہم کے دوران 3ہزار 739 لوگ رہ گئے تھے ان کو اس مہم کے تحت کور کیا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلاب کے دنوں میں پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی زیادہ بڑھ گیی ہے۔ انہوں نے ہیلتھ ورکرز کو دریاوں کے قریب اپنے کیمپ لگانے کا حکم دیا اور اس کے ساتھ ساتھ حضرت بابابلھے شاہ کے عرس کے دنوں میں بھی ہیلتھ والوں کو پولیو ویکسی نیشن کے لیے کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام مصطفی سحر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہویبتایا کہ بابابلھے شاہ کے عرس کے دوران ہم کلینک آن ویلز پر ہیلتھ کی سروسز اور پولیو ویکسی نیشن کا کام کریں گے۔

ڈی ایچ او نے بریفنگ کے دوران پولیو ورکرز کی شارٹیج کے بارے میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کو ٹریننگ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے غیر تربیت یافتہ ٹیچرز کی ٹریننگ کا حکم دیا اور انہیں پولیو ورکرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر علی رضا نے اجلاس کو بتایا کہ اس بار فلڈ کے دنوں میں ان کی ٹیمیں قصور کا وزٹ کریں گی اور تمام لوگوں کی کارکردگی کو بہت باریک بینی سے چیک کیا جائے گا اور نئے میکنزم کے مطابق ان کی کارکردگی کو جانچا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو ویکسی نیٹرز کی تعداد کو مزید بڑھاتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ پولیس ، ہیلتھ ، ایجوکیشن ، سیکیورٹی ، اوقاف اور انفارمیشن کو اپنا رول مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :