ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی میں شروع ہوگا

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 18 اگست 2025 17:14

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست 2025ء ) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن اتوار 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی اوول ون میں کھیلا جائے گا۔ اس 18 میچز پر مشتمل ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، دبئی کیپیٹلز ڈویلپمنٹ، گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمریٹس ڈویلپمنٹ اور شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، اور ہر ٹیم میں 15 مقامی یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے سنہری موقع ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے آئندہ ڈي پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں جگہ بنا سکیں، جو 2 دسمبر (یو اے ای نیشنل ڈے) سے شروع ہو کر 4 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے کہا کہ یہ ایونٹ امارات کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اہم حصہ ہے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بڑا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ گذشتہ برس اسی ٹورنامنٹ سے دریافت ہونے والے کھلاڑی فرحان احمد اور صغیر خان نے بڑی لیگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی پہچان بنائی۔