ایک اہم عینی شاہد ملا ہے جس نے خاورحسین سے بات کی تھی،ایڈیشنل آئی جی

خاور حسین کی موت افسوسناک واقعہ ہے،فیملی سے لازمی بات کی جائیگی،آزاد خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 اگست 2025 17:34

ایک اہم عینی شاہد ملا ہے جس نے خاورحسین سے بات کی تھی،ایڈیشنل آئی جی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)صحافی خاور حسین کی موت کے اسباب جاننے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ایک اہم عینی شاہد ملا ہے جس نے خاورحسین سے بات کی تھی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے کہا کہ خاور حسین کی موت افسوسناک واقعہ ہے ۔ٹیم ممبر عرفان بلوچ اسلام آباد میں ہیں ۔

ہم نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے ۔گاڑی کا معائنہ کیا ہے ۔عینی شاہدین سے گفتگو کی ہے ۔فانزک شواہد جمع کئے گئے ہیں ۔دوبارہ پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ موبائل فون ری سیٹ کیا گیا ۔سی ڈی آر نکالا گیا ۔فون سی ٹی ڈی کو بھیج دیا گیا ہے ۔سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ٹول پلازہ کی فوٹیج بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

اسکو بھی چیک کیا جارہا ہے ۔

دیکھا جائیگا کہیں کوئی ساتھ تو نہیں تھا ۔فیملی سے لازمی بات کی جائیگی ۔وہ بھی تفتیش کا حصہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے سانگھڑ آمد پتہ چل جائیگا ۔ایک اہم عینی شاہد ملا ہے جس نے خاور سے بات کی تھی ۔کسی نے بھی فائرنگ کی آواز نہیں سنی ۔موبائل کی سم کہیں نہیں ملی ۔جبکہ سم آخری ٹائم تک استعمال میں تھی ۔خاور کی حیدرآباد میں ساڑے پانچ بجے کی لوکیشن تھی ۔اسلحہ خاور کا اپنا تھا اسکا لائسنس بھی تھا۔