پی آراے نے جولائی میں 20.073ارب روپے ٹیکس محصولات کی مد میں اکھٹا کیا

پیر 18 اگست 2025 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے گزشتہ ماہ جولائی میں سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ۔ترجمان کے مطابق پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 506ملین روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ جولائی میں20.073ارب روپے ٹیکس محصولات کی مد میں اکھٹا کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 46فیصد زیادہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیئرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :