اسلام آباد،چھ اشتہا ری مجرمان سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

پیر 18 اگست 2025 19:06

اسلام آباد،چھ اشتہا ری مجرمان سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)اسلام آباد پولیس نے چھ اشتہا ری مجرمان سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ ترنول، تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ نیلور، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نی10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی2920گر ام چرس،675 گرام ہیروئن ، مختلف بو ر کے پانچ پستول، ایک کلا شنکوف معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلئے،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجا سکے۔