آرپی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری ،شہریوں کے شکایات سنیں

افسران کو درخواستوں پر کاررروائی کرکے متعلقہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری

پیر 18 اگست 2025 19:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) آرپی اوراولپنڈی بابر سرفراز الپا نے علاقہ تھانہ نصیر آباد میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے کی شکایات سن کرافسران کو درخواستوں پر کاررروائی کرکے متعلقہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پرممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے علاقہ تھانہ نصیر آباد ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، کھلی کچہری میںممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے جنہیں آر پی او راولپنڈی نے نہایت توجہ سے سنا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر شفاف اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقررہ ٹائم فریم میں تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ شہریوں کو کھلی کچہری کے ذریعے انصاف کی فراہمی ایک آسان، شفاف اور موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے عوامی مسائل براہ راست سنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔