ملتان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

پیر 18 اگست 2025 20:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) تھانہ صدر جلالپور چوکی خان بیلہ پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیر کو ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورذیشان علی صابر نے انچارج چوکی خان بیلہ سب انسپکٹر محمد عظیم اور دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت بستی ببرسےمنشیات فروش طارق عرف سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔