تھانہ لاہور پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائرز گرفتار،قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 18174 گرام چرس برآمد

پیر 18 اگست 2025 21:41

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)تھانہ لاہور پولیس نے منشیات کے سپلائرز کو گرفتارکرکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 18174 گرام چرس اور 1814 گرام آئس برآمد کر لی ، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی او لاہور محمد نعمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان اور ان پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی ،منشیات فروشی میں ملوث ملزمان بین الصوبائی سمگلر تسکین ساکن کھنڈہ کے قبضے سے 07 کلو چرس اور 550 گرام آئس برآمد،اسی طرح بدنام زمانہ منشیات فروش نیاز آمین ساکن بیکہ کے قبضے سے ک06 کلو سے زائد چرس اور 534 گرام آئس برآمد جبکہ منشیات نعیم ساکن کھنڈہ کے قبضے سے 05 کلو سے زائد چرس، 730 گرام آئس اور پستول نما ایم پی فائیو برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :