صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مختلف رٹ پٹیشنز کی نوعیت و قانونی حیثیت پر غور کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد

پیر 18 اگست 2025 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، سمیت متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنام سرکار مختلف رٹ پٹیشنز کی قانونی حیثیت و نوعیت کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کو کیسز کی موجودہ صورتحال اور قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے قانونی تقاضوں اور مقررہ ضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کریں اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنائیں تاکہ معاملات کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :