خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تھرو بال ڈے کے موقع پر نمائشی میچ میں کے پی کلرز نے کے پی وائٹ کو 0-2 سے ہرا دیا

پیر 18 اگست 2025 23:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تھرو بال ڈے کے موقع پر نمائشی میچ کیپی وائٹ اور کے پی کلرز کی ٹیموں کے درمیان نوشہرہ میں کھیلا گیا جس میں کے پی کلرز نے کے پی وائٹ کو 0-2 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین مہمان خصوصی تھے جن کا ڈسٹرکٹ تھرو بال ایسوسی ایشن نوشہرہ کے سیکرٹری بلال احمد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ارشد حسین کے کہا کہ صوبے میں تھرو بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کے لئے ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے کھلاڑیوں نے کئی قومی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کو اس کھیل کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :