افغانستان کے خلاف شکست پربابراور رضوان کی یاد آئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:01

افغانستان کے خلاف شکست پربابراور رضوان کی یاد آئی
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) افغانستان نے شارجہ میں جاری ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 151 رنز بناسکی، پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فخر زمان 25، سلمان آغا نے 20 صاحبزاد فرحان نے 18 رنز بناسکے۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 169 رنز بنائے، کپتان راشد خان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر محض 151 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد قومی ٹیم پر خوب تنقید کی گئی، پریس کانفرنس میں صحافی نے فہیم اشرف سے سوال کیا کہ افغانستان کے خلاف شکست پر کیا بابر اور رضوان کی یاد آئی۔

صحافی کے سوال پر پہلے تو فہیم اشرف ہنس پڑے پھر بعد میں کہا کہ فیلڈ پر اپنے گھر والوں کی یاد نہیں آتی، ساتھی کھلاڑی کی کیسے آئیگی۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صرف پاکستان کیلئے میچ جیتنے پر ہوتا ہے، ہم نے کوئی پارٹنرشپ نہیں لگائی جو شکست کی وجہ بنی۔