جوکووچ نے گرینڈ سلیم کی تاریخ کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:37

جوکووچ نے گرینڈ سلیم کی تاریخ کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) نوواک جوکووچ نے 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ان سے قبل سابق امریکی پلیئر کرس ایورٹ نے 1989 میں 52 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنائی تھی۔دوسری جانب کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھے۔ویمنز سنگلز میں امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا شیوانتک کو اپ سیٹ کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔2021 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد سے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر میں رسائی حاصل کرنے والی ناؤمی اوساکا نے کیرولینا مکووا کو شکست دے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :