رائے پور،ہندوتوا تنظیموں کے غنڈوں کا گرجاگھر پر دھاوا ، توڑ پھوڑ کی اور مسیحی افراد پروحشیانہ تشدد

پیر 18 اگست 2025 22:50

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دارلحکومت رائے پور میں ہندوانتہاپسند تنظیموں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ارکان نے زبردستی تبدیلی مذہب کا الزام لگاکر ایک گرجاگھر میں زبردستی داخل ہوکر توڑپھوڑ کی اوروہاں موجود مسیحی افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوانتہاپسندتنظیموں کے بلوائیوں نے گرجاگھر میں ہندوتوانعرے لگائے اورمسیحی افراد کو تشددکانشانہ بنایاجس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ہندوتوابلوائیوں کو مسیحی برادری کے ارکان پرتشدد اورگرجاگھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھایاگیاہے ۔چھتیس گڑھ میں ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ 26جولائی کو کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دو کیتھولک راہبائوں کو پولیس نے ہندوتوا گروپوں کی طرف سے انسانی اسمگلنگ اورجبری تبدیلی مذہب کے جھوٹے الزامات کے بعدگرفتار کر لیاتھا۔ اس سے قبل مئی میںوشوہندو پریشد اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک چرچ پر اتوار کے روز عبادت کے دوران دھاوا بو ل کر "جئے شری رام" کے نعرے لگائے تھے اورمسیحی برادری کے ارکان پر تشدد کیاتھا ۔