کراچی پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز اورنقدی برآمد

پیر 18 اگست 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی فیکٹری کے قریب سے لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3عدد پسٹلز بمعہ رائونڈز، موبائل فونز اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پیر کوترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میںفیضان، مہتاب اور عبدالوحید شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سکھن کے علاقے میں ہائوس رابری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میںاسٹریٹ کرائمز ی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :