فیصل آباد پولیس نے خاتون پرتشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 18 اگست 2025 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون پرتشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ وویمن پولیس نے کارروائی کرکے خاتون پرتشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فتح بٹ اور ناجی بٹ کو گرفتار کر لیا۔ ارم اشرف نامی خاتون پر اس کے خاوند فتح بٹ اور رشتہ دار ناجی بٹ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مضروب کر دیا۔تھانہ وویمن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :