مغربی بنگال ، بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

پیر 18 اگست 2025 23:10

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سکول کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکہ ریاست کے ضلع شمالی 24پرگنہ میں واقع مدھیم گرام ہائی سکول کے باہر ہوا۔

(جاری ہے)

ضلع بارسات کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پرتیکشا جھارکھریا نے دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہو گیاتھا۔اسے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :