یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی کا حتمی فیصلہ 10 روز میں متوقع، صدر زیلنسکی

منگل 19 اگست 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی رہنماؤں سےملاقاتوں کے بعد یوکرین کے لیے سکیورٹی کی گارنٹی آئندہ 10 دنوں میں حتمی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطا بق انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شراکت دار سکیورٹی گارنٹی کی تفصیلات بتارہے ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کی باقاعدہ دستاویزات اگلے ہفتے یا دس دنوں کے اندر متوقع ہیں۔انہوں نے امریکاکی طرف سے یہ واضح اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی کے نظام میں نہ صرف شراکت دار ہوگا بلکہ اس کے کوآرڈینیشن میں بھی کردار ادا کرے گا۔