کویت نے معروف مصنف اور فنی پروڈیوسر عیسیٰ العلوی کی شہریت منسوخ کردی

منگل 19 اگست 2025 09:20

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) کویت میں حکومت نے معروف مصنف اور فنی پروڈیوسر عیسیٰ العلوی کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔العربیہ کے مطابق عیسیٰ العلوی "فروغی" پروڈکشن کمپنی کے مالک ہیں جو خلیج میں فنی، فلمی اور تھیٹریکل پروڈکشن کی ایک نمایاں کمپنی شمار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہریت کی جانچ پڑتال کرنے والی اعلیٰ کمیٹی نے گزشتہ روز عیسیٰ العلوی سمیت متعدد شخصیات کی شہریت منسوخ کی۔

حالیہ کارروائی میں مجموعی طور پر 363 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی، جن میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے شہریت ان افراد کے تابع حاصل کی تھی۔اس فیصلے کے بعد عیسیٰ العلوی بھی ان فن کاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن کی شہریت کویت کی حکومت اس سے قبل منسوخ کر چکی ہے۔ اس فہرست میں مشہور فنکارہ نوال اور اداکار داؤد حسین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :