واشنگٹن میں منعقدہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کا حق رائے دہی

پیر 18 اگست 2025 21:45

واشنگٹن میں منعقدہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں   کا حق رائے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان ریفرنڈم واشنگٹن کے نیشنل پارک میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خالصتان کے حامی سکھوں نے کہا کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ انہیں خالصتان ریاست ضرور ملے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کے ممتاز رہنما کو لکھے گئے خط کے ذریعے ریفرنڈم کرانے کی حمایت کی تھی۔ امریکی حکومت نے سکھ برادری کے جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے بھارت، انگلینڈ اور کینیڈا سے بھی سکھ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا نے بھارت کے خفیہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے سکھ کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ایک امریکی عدالت نے خالصتان تحریک سے تعلق رکھنے والے سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش میں کردار ادا کرنے پر بھارت کے ایک ایجنٹ نکھل گپتا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے ایک افسر کو ملک بدر کر دیا ہے۔2021سے شروع ہونے والاخالصتان ریفرنڈم دنیا کے آٹھ ممالک میں منعقد ہو چکا ہے۔