فیصل آباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 19 اگست 2025 11:56

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)فیصل آباد پولیس نے بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے کارروائی کرکے بیوی کو کھانے میں زہر دیکر قتل کرنے والے ملزم فہیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی انسپکٹر ریاض احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم کو گرفتار کیا۔ملزم فہیم کا اکثر اپنی بیوی عائشہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ملزم نے اپنے گھر والوں سے مل کر عائشہ کو کھانے میں زہر دے کر قتل کر دیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔