کوہستان اپر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 2 ملزمان گرفتار، پستول برآمد

منگل 19 اگست 2025 13:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) کوہستان اپر پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ پستول برآمد کر لیا۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سازین شاہ زرین نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایچ سی تھانہ سازین محمد روان خان نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم مبارک ولد میور قوم کمین سکنہ شتیال سے غیرقانونی 30 بور پستول اور 25 کارتوس برآمد کئے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سازین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سازین شاہ زرین نے ملزم صداقت صغیر ولد صغیر احمد قوم کٹرالا سکنہ حویلیاں ایبٹ آباد کو بحوالہ مقدمہ علت نمبر 74 جرم 279 PPC کے تحت حد سے زیادہ تیز رفتاری پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سازین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔