محکمہ اوقاف پنجاب نے ملتان میں مقابلہ نعت خوانی کا اعلان کردیا

منگل 19 اگست 2025 14:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) محکمہ اوقاف پنجاب نے ربیع الاول کے پیش نظر مقابلہ نعت خوانی کا اعلان کردیا.یہ مقابلے ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں چار کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ 15سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں کیٹگری نمبر ایک اور دو میں جبکہ 15سے 25سال تک کے لڑکے اور لڑکیاں کیٹگری نمبر تین اور چار میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ اس ضمن میں 22اگست بروز جمعرات کو صبح 9بجے جامعہ مسجد دربار حضرت بہاءالدین زکریا میں ضلع ملتان کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ مقابلہ میں شرکت کے خواہش مندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی عمر کے تصدیقی ثبوت کی دو عدد نقول اور تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر مقابلہ سے قبل دفتر اوقاف ملتان میں جمع کروائیں

متعلقہ عنوان :