آسٹریلیا کے ایک تہائی نوجوانوں خودکشی کے خیالات کا تجربہ کرتے ہیں، سرکاری رپورٹ

منگل 19 اگست 2025 15:43

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) آسٹریلیا کے ایک تہائی نوجوانوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران خودکشی کے خیالات کا تجربہ کیاہے۔ شنہوا کے مطابق سرکاری ادارے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز (اے آئی ایف ایس) کی جانب سے منگل کو شائع کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 14 سے 19 سال کی عمر کے 34 فیصد آسٹریلوی باشندوں نے گزشتہ سال خودکشی کے خیالات اور رویے کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمر میں 38 فیصد خواتین اور 31 فیصد مردوں نے گزشتہ 12 ماہ میں خودکشی کے خیالات یا طرز عمل کا تجربہ کیا۔ یہ رپورٹ لانگیٹوڈینل سٹڈی آف آسٹریلین چلڈرن ( ایل ایس اے سی) کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جو سرکاری ادارے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز (اے آئی ایف ایس) کے ذریعے کیا گیا ایک بڑا سروے ہے جس میں 2004 سے اب تک 10 ہزار بچوں اور ان کے خاندانوں کی پیش رفت کا پتہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے اعداد و شمار کے مطابق خودکشی کے خیالات، منصوبہ بندی اور کوششیں 16 سے 17 سال کی عمر کی خواتین میں عروج پر پہنچتی ہیں اس کے بعد کمی آتی ہے جبکہ یہ عروج 16 سے 17 سال کے نوجوان لڑکوں میں بھی ہوتا ہے، مگر یہ رجحان 18 سے 19 سال کی عمر تک برقرار رہتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 سے 19 سال کی عمر کے نو فیصد مردوں نے چھ فیصد خواتین کے مقابلے میں پہلے خودکشی کے خیالات یا منصوبہ بندی کے بغیر خودکشی کی کوشش کی۔

آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز کی سینئر سروے منیجر اگاتھا فالکنر نے بیان میں کہا کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ نوجوانوں میں خودکشی کے خیالات اور رویّے پیچیدہ، غیر متوقع ہوتے ہیں۔ بعض نوجوان بغیر کسی پیشگی خیال یا منصوبہ بندی کے خودکشی کی کوشش کرتے ہیں، جو ان کے خاندان اور دوستوں کے لئے ایک دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں مردوں کے لیے یہ رجحان 14سے 15 سال کی عمر میں سب سے زیادہ تھا۔

متعلقہ عنوان :