لاہور ہائیکورٹ ، سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 19 اگست 2025 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد سے سابق رکن اسمبلی جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی منگل کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد اور الیکشن کمیشن کے وکیل عمران عارف رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض کیا اور کہا کہ سزا کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں، اس صورتحال میں سرنڈر کیے بغیر درخواست کیسے قابلِ سماعت ہو سکتی ہے۔