محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کا سرمائی زون میں سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کو 19 سے 25 اگست تک بند کرنے کا اعلان

منگل 19 اگست 2025 16:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کے سرمائی زون میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز 19 سے 25 اگست 2025ءتک بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ بادل پھٹنے، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملہ کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں ممکن ہو آن لائن کلاسز یا اسائنمنٹس کے ذریعہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :