Live Updates

بھکر میں تیز بارش کے بعد شہر میں پانی کے نکاسی کے لیے تمام وسائل برور کار لائے جا رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 اگست 2025 16:35

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے شدید بارش کے بعد نکاسِ آب کے سلسلہ میں جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیز بارش کے بعد شہر میں پانی کی نکاسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقوں سے بارشی پانی جلد از جلد نکال کر معمولاتِ زندگی کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ سکرمشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کی بدولت پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے۔ شہر بھر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال اور ورکنگ پوزیشن میں ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :