کوہستان اپر ، ہربن پولیس کی کارروائی ،ملزم غیرقانونی اسلحے سمیت گرفتار

منگل 19 اگست 2025 16:49

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایس ایچ او تھانہ ہربن منور شاہ نے ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس اور پولیس نفری کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران ملزم شبیر احمد سے ایک عدد غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ 27 عدد کارتوس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ ہربن میں بحوالہ مقدمہ علت نمبر 30 جرم KPK/21AA کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :