محکمہ صحت شانگلہ کی ٹیموں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا

منگل 19 اگست 2025 16:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، محکمہ صحت شانگلہ کی ٹیموں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق خوڑ بانڈہ چاگم، بیلہ ماچکنڈ، شاہی درہ اور کوز پاؤ (تحصیل پورن) میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے جہاں متاثرہ عوام کو براہِ راست طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ان کیمپس کے دوران تقریباً 700 سے زائد افراد کو مختلف طبی خدمات فراہم کی گئیں جن میں ابتدائی طبی امداد, ضروری علاج و معالجہ, مفت ادویات کی فراہمی, مریضوں کی رہنمائی اور آگاہی عوام کی بڑی تعداد نے ان میڈیکل کیمپس سے استفادہ کیا اور فوری ریلیف حاصل کیا۔ اس صو بائی حکومتی اقدام سے متاثرین کو نہ صرف علاج بلکہ حوصلہ بھی ملا۔

متعلقہ عنوان :