خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے، این ڈی ایم اے

منگل 19 اگست 2025 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ (این ڈی ایم ای) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق منگل کی صبح سوات اور شانگلہ کے لیے امدادی سامان کی دو الگ الگ کھیپیں روانہ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں خیمے، کمبل، کے وی 47 جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں، امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہا ہیاور تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ مزید برآں این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :