بزنس فزیلیٹیشن کے ذریعے ایک ہی چھت تلے عوامی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 19 اگست 2025 21:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ بزنس فزیلیٹیشن سنٹر کے ذریعے ایک چھت تلے عوامی ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں 30 سے زائد محکموں کے این او سی اور دیگر سروسز فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس فزیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے کاونٹرز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کا ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ بزنس فزیلیٹیشن سنٹر تاجروں اور سول سوسائٹی کیلئے خصوصی مراعات فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیکر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بزنس فزیلیٹشن سنٹر میں سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :