مسلم لیگ ن نے این اے 129 کا ٹکٹ حافظ میاں نعمان کو دیا

منگل 19 اگست 2025 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)مسلم لیگ ن نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے لیے حافظ میاں محمد نعمان کو پارٹی امیدوار نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے ٹکٹ پر دستخط کر دیے اور باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ حافظ میاں محمد نعمان پارٹی کی جانب سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر نے این اے 129 میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ میاں اظہر کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی اور اب ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے۔