Live Updates

مہنگائی کا طوفان، آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

صرف دس دن میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 200 روپے بڑھی

منگل 19 اگست 2025 22:47

مہنگائی کا طوفان، آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صرف 10 دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پرچون فروشوں کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا انہیں 1550 روپے میں مل رہا ہے، جسے وہ صارفین کو 1600 روپے تک فراہم کر رہے ہیں۔فروشوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :