سعودی سفیر نے سوئٹزر لینڈ کی صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں

بدھ 20 اگست 2025 10:00

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سوئزرلینڈ میں تعینات نئے سعودی سفیر عبدالرحمن الداود نے سوئس کنفیڈریشن کی صدر کیرن کیلر سٹر کو اسناد سفارت پیش کردیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی سفیر نے گزشتہ روز سوئس دارالحکومت برن کے صدارتی محل میں منعقدہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے اس موقع پر سعودی قیادت کی طرف سے صدر کیرن کیلر سٹر کو تہنیتی پیغام دیا اور سوئس حکومت اورعوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوئس صدر نے بھی سعودی قیادت کے لئے تہنیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو سراہا۔ انہوں نے سعودی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :