نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں اور قریبی دیہات میں چور اور راہزنوں نے روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں کا معمول بنا لیا

بدھ 20 اگست 2025 10:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چوری کی بڑھتی وارداتوں سے عوام چرس کر رھ گئے۔ نشہ کے عادی افراد گلی محلوں میں شلوار میں اٹکائے پلاس کی مدد سے تانبے ساخت کی تاروں کے کاٹنے کے ساتھ ساتھ قیمتی الیکٹرانک سامان بھی چرانے میں متحرک ہیں اور نوشہرہ ورکاں غربی قبرستان کے بعد شرقی قبرستان سے بھی میگا سائز کی لائٹیں اور تانبا ساخت کے تاری چرا لی گئی ہیں اور نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں عابد آباد سے ایڈووکیٹ راحیل امداد خاں کے ڈیرہ سے نز معلوم چور مالیت 97 ہزار کی زرعی موٹر ایک لاکھ 20 ہزارکا پیٹر انجن۔

(جاری ہے)

مالیت 53 ہزار کی 14 بوری کھاد نا معلوم چور چرا لے گئے عوام کا کہنا ہے پولیس کے غیر موثر گشت کی بنا پر جرائم پیشہ عناصر سر گرم ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :