فیسکونے جولائی میں 328ملین روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا

بدھ 20 اگست 2025 12:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ جولائی میں ریجن بھر میں 328.59ملین روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیاجبکہ ماہ جولائی میں 128.241ملین سے زائد کی لاگت سے58دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی نیز123.042ملین کی لاگت سے7ایچ ٹی اور77.307ملین روپے کی لاگت سے59ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ جولائی میں فیصل آباداورسرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 58نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ59ایل ٹی پروپوزلز اور7فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر328.59 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی27.626 ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 21ایل ٹی پروپوزلز،24.568ملین کی لاگت سے جھنگ میں 17،16.952 ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 13 جبکہ8.161ملین روپے کی لاگت سے میانوالی میں 8ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔

اسی طرح39.258ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 15 نئے دیہات،27.377 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 11دیہات،38.681ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 21جبکہ میانوالی میں 22.925ملین روپے کی لاگت سے11نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔اسی طرح5.209ملین روپے کی لاگت سے جھنگ میں 1 ایچ ٹی پروپوزلز،30.386ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 2 ایچ ٹی پروپوزل جبکہ87.447ملین کی لاگت سے میانوالی میں 4ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سے فیسکو کے ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :