مویشی پال افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کےلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز متحرک ہیں،ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد

بدھ 20 اگست 2025 12:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی ہدایت پرفیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں مویشی پال افراد کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کےلئے 17 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرندیم بدرنے بتایا کہ ضلع فیصل آباد اور جھنگ میں پانچ پانچ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار اور چنیوٹ میں تین موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کام کررہی ہیں اور ہر گاؤں میں مقررہ شیڈول اور روٹ میپ کے تحت مویشی پال افراد کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مویشی پال افراد سے کہا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور جانوروں کا علاج معالجہ کراکے ان کی صحت کو برقرار رکھیں۔