اے سی ڈسکہ کا کالج و بنک روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کادورہ، معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت

بدھ 20 اگست 2025 17:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے کالج روڈ اور بنک روڈ پر جاری روڈ اور سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور سب انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران افسران نے کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ جاری منصوبے بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین اور دیر پاسہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔

مزید برآں ،افسران نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ، سیوریج و روڈ کے تمام مراحل شفافیت اور جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :