Live Updates

ننکانہ صاحب، منافع خور بے لگام، مزدور طبقہ مہنگائی میں پس گیا، اشیا خوردونوش شہریوں کی قوت خرید سے باہر، چینی نایاب

بدھ 20 اگست 2025 17:18

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)ننکانہ صاحب منافع خور بے لگام،مزدور طبقہ مہنگائی میں پس گیا،اشیا خوردونوش شہریوں کی قوت خرید سے باہر۔چینی نایاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سرکاری نرخ ناموں پر نامناسب عملدرآمد،منافع خور بے لگام،مزدور طبقہ مہنگائی کی بھٹی میں پس گیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی لمحہ فکریہ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے عام آدمی کو اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف نہ ملنے کیوجہ سے مزدور طبقہ ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے،دوکانداروں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں سبزی اور فروٹ و اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی عدم استحکام کیوجہ سے غریب طبقہ کی قوت خرید سے دور پہنچ چکی ہے، جبکہ چینی بھی مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ قیمت 180روپیہ سے 200روپیہ تک بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام نے انتظامی امور کے بااختیار آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو عام مارکیٹس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :