سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ نے اوساسونا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

بدھ 20 اگست 2025 17:26

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پہلے میچ میں اوساسونا کو ہرا کر مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد اوساسونا کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپےنے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں پہلی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں شروع ہوچکا ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بدھ کو سپین کے دارالحکومت سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اوساسونا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپے نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ملنے والی پنالٹی کک کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ یوں ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پہلے میچ میں اوساسونا کو ہرا کر مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا ۔\932

متعلقہ عنوان :