چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 10 ستمبر سے بیجنگ میں شروع ہو گا

بدھ 20 اگست 2025 17:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چین انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں بیجنگ سلوشن ایکسپو خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔ایکسپو کا مقصد چین کے دارالحکومت بیجنگ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے جو عالمی ڈیجیٹل اکانومی بینچ مارک سٹی کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس کے اعلیٰ ڈیجیٹل سروس سلوشنز کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے، 2,000 مربع میٹر کے نمائش ہال میں گورننس، تعلیم، صحت، عدلیہ، ٹرانسپورٹ اور میونسپل سروسز کے ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔

ڈیجیٹل ہیومنز، انٹرایکٹو ٹچ اسکرینز اور ورچوئل سمولیشنز کے ذریعے دکھایا جائے گا کہ کس طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی شہری ترقی کو بااختیار بناتی ہے اور ناظرین کو انٹرایکٹو اور ملٹی ڈائمنشنل ماحول فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپو کے ڈیجیٹل سٹی میں کمپیوٹنگ فیسلٹیز اور کلاؤڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے شہری گورننس کی ڈیجیٹل اپ گریڈیشن،گورنمنٹ آفس کے شعبہ میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کاروباری ماحول کو عالمی معیار پر لانے کے حل،اربن گورننس کے شعبہ میں وہیکَل روڈ کلاؤڈ، جامع قانون نافذ کرنے کے سسٹمز اور جدید شہری انتظام کو بہتر بنانے،پبلک سروسز کے شعبہ میں ہائی ڈیفینیشن آڈیو ویژوئل، ڈیجیٹل میڈیکل سلوشنز اور عوامی سہولت کو بڑھانے والے جدید نظام کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :