مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کایوتھ ریسورس سنٹرکوئٹہ کا دورہ، کارکردگی اطمینان بخش قرار

بدھ 20 اگست 2025 18:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نےیوتھ ریسورس سنٹرکوئٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے سینٹر کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز دُرّہ بلوچ بھی مشیر امور نوجوانان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ کاشف خان اور ریسرچ اینڈ انسٹیٹیوٹ ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ محمد یعقوب نے معزز مہمانوں کو سینٹر کی کارکردگی اور نوجوانوں کے لیے جاری مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے پلیٹ فارمز نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری دُرّہ بلوچ نے بھی کوئٹہ میں قائم یوتھ ریسورس سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ادارے کی بہتری اور توسیع کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :