یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع

بدھ 20 اگست 2025 21:05

یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔لاہور کی مقامی عدالت نے 19 اگست کو ڈکی بھائی کا سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپلیکیشنز کے مبینہ فروغ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی تکمیل کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر شعیب ریاض نے عدالت سے ملزم کے 28 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی، مؤقف اختیار کیا کہ ملزم مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی جوا گروہ کا رکن ہے اور اس کا ریمانڈ بڑھانا ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کو 23 اگست تک منظور کر لیا ہے اور ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔