پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار (کل)سے دوبارہ کھول دی جائیں گی، ترجمان محکمہ سیاحت

بدھ 20 اگست 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) محکمہ سیاحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کو کل 21 اگست سے سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق حالیہ دنوں موسم کی شدید خراب صورتحال کے باعث سیاحوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے چیئر لفٹ اور کیبل کار سسٹم کو 18 اگست سے 20 اگست تک عارضی طور پر بند رکھا گیا تھا۔ یہ اقدام مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔محکمہ کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر اب سیاح دوبارہ چیئر لفٹ اور کیبل کار سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ سیاحوں کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :