جی ڈی اے کی جانب سے شہر کے مختلف شاہراہوں کی صفائی کا کام جاری

بدھ 20 اگست 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی ہدایت پر جی ڈی اے میونسپل ونگ نے شہر کی مختلف شاہراہوں بالخصوص سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ جاوید کمپلیکس (سیرت النبی ؐچوک)پر صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت سڑک کے درمیان موجود میڈین اور اطراف میں جمع ریت و مٹی کو صاف کیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد شہر کی شاہراہوں اور بازاروں کو صاف ستھرا اور خوشنما بنانا ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہر کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔جی ڈی اے اس شاہراہ کے مختلف حصوں میں درخت اور پودے لگانے کے منصوبے پر بھی غور کر رہی ہے۔ تاہم اس ضمن میں کھلے جانوروں کی جانب سے پودوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ شہری نہ صرف صفائی بلکہ درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال میں بھی بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :