صوبائی وزیر ہائو سنگ بلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ،ریسکیو، واسا ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک وڈی ایچ اے میڈیکل کیمپس کا جائزہ

بدھ 20 اگست 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا،انہوں نے ریسکیو، واسا ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے عملے کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے پر شاباش دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایم اے اور تمام ادارے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 3لاکھ کیوسک سے زائد کپیسٹی ہے، شاہدرہ کے مقام سے ابھی 23 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ دریائے راوی میں کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے، جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے خانہ بدوشوں کو راوی کنارے سے ہٹا دیا گیا ہے،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو، واسا، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :