صادق آباد،نویں جماعت کے ناقص نتیجہ پر مایوس ہو کر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی

جمعرات 21 اگست 2025 10:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) رحیم یار خان کے نواحی علاقہ کوٹسمابہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی سکول کی نویں جماعت کے ناقص نتیجے سے مایوس ہو کر ایک طالبہ نے عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود ہوشیار شہریوں نے فوری طور پر اسے نہر سے نکالا اور اس کی جان بچائی۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد مقامی شہری اور سماجی شخصیات نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحانی نتائج پر اپنے بچوں کے ساتھ نرمی اور حوصلہ افزائی کا رویہ اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تعلیمی دباؤ اور ڈر کی فضا پیدا کرنے سے وہ مایوسی کا شکار ہو کر ایسے خطرناک اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اولاد کو سمجھایا جائے کہ نتیجہ زندگی کا آخری فیصلہ نہیں ہوتا اور ناکامی کو کامیابی میں بدلا جا سکتا ہے۔اس واقعے نے تعلیمی دباؤ اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے حساس مسئلے پر ایک بار پھر سوچنے کی ضرورت پیدا کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :