صادق آباد،سموگ کا سبب بننے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مالکان پر مقدمات درج کرائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 اگست 2025 10:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں مجموعی طور پر 10درخواستوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درکار شرائط اور تقاضوں کے مطابق تمام درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے۔انہوں نے محکمہ ماحولیات کو سائٹس وزٹ کرکے ایس اوپیز کے مطابق تعمیرات چیک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بغیر اجازت کام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔انہوں نے انسداد سموگ اقدامات پر بھی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لئے جامع اور قابل عمل میکنزم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کی انسپکشن کو تیز اور نائٹ آپریشن کیا جائے۔

سموگ کا موجب بننے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مالکان پر مقدمات درج کرائیں،یونٹس کے بوائلر کو سیل کریں اورکارروائیوں کے نتائج واضح نظر آنے چاہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عامر رحمانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سورج کمار کے ہمراہ تمام درخواستوں اور سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے کئے جانے والے محکمانہ اقدامات بارے بریفنگ دی۔\378